حیدرآباد۔12۔مارچ (اعتماد نیوز)سابق وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
اپنے پارٹی کے پہلے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے
لئے کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ریاست کی تقسیم کی تائید میں مکتوبات کو
روانہ کرنے والے وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم کو بھی اس دائرہ سے
حارج نہیں کیا جا سکتا ۔ چنانچہ آج انہوں نے ضلع مشرقی گوداوری کے راجمندری
میں منعقدہ جلسہ عام کو
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدار کو چھوڑ
کر نئی پارٹی قائم کی ہے نہ کہ اقتدار کے لئے ۔ریاست کی تقسیم سے تلنگانہ
علاقہ کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ ملک میں کئی بل
پارلیمنٹ میں زیر التوا ہونے کے باوجود تلنگانہ کے بل میں کیوں اتنی عجلت
کی گئی۔؟انہوں نے کہا کہ ریاست میں سخت مشکل حالات میں انہوں نے وزارت اعلی
کے کمان کو سنبھالا اور ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔